جماعت اسلامی ملک میں نظام اور امام دونوں بدلنا چاہتی ہے،سراج الحق

بہاول پور(آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں نظام اور امام دونوں بدلنا چاہتی ہے اور اسی نظام کو بدلنے کے لیے آئندہ الیکشن میں اپنے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے، 75 سالوں ایک تماشا لگا ہوا ہے پہلے ایسٹ انڈیا کے غلام اور اس کے بعد غلام ابن غلام ہم پر مسلط ہے۔آج نواب سر صادق محمد خان خامس کی برسی ہے یہ بھی قائد اعظم کی طرح محسن پاکستان ہے جنہوں کے غیر مشروط طور پر اپنی ایک امیر ریاست پاکستان میں شامل کر دی اور جب نوزائیدہ پاکستان کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں تھے تو انہوں نے اپنے خزانہ کا منہ کھول دیا اور پاکستان کو معاشی استحکام دیا ہم ان کو آج خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔وہ جامع مسجد الحق میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پاکستان جل رہا ہے ایک طرف دشمنوں کی سازشیں ہیں دوسری طرف آستین کے سانپ ہے جنہوں نے 22 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے انہوں نے عوام کے ساتھ ساتھ سیاست اور معیشت کو بھی یرغمال بنایا ہوا ہے آج سیاسی دہشت گردوں اور معاشی دہشتگردوں کا سامنا ہے پاکستان کو ان لوگوں سے خطرہ ہے جن کو عوام نے ووٹ دیکر ایوانوں میں پہنچایا لیکن ان کرپٹ مافیاز نے پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں کیا یہ سب سیاسی پارٹیاں اقتدار میں شریک ہیں پی ٹی آئی کے پی کے پیپلز پارٹی سندھ اور مرکز میں ن لیگ کے ساتھ اقتدار میں ہے ن لیگ پنجاب اور مرکز میں ہیں یہ سب جلسے میں کر رہے ہیں اور رو بھی رہے ہیں ہم کہتے ہیں کہ اب روتے کیوں ہوں کچھ کر کے دیکھاؤ۔آج عمران خان کہتے ہیں کہ عدالتوں میں انصاف نہیں ہے اس کے ذمہ دار وہ خود ہیں قوم نے آپ کو اقتدار دیا آپ نے نظام کو ٹھیک کیوں نہیں کیا یکساں نظام کیوں نہیں کیا عمران خان کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا میرٹ کا قتل عام ہوا اس پہلے نواز شریف چوکوں چوراہوں میں کہتے تھے کہ عدالتوں میں انساف نہیں ہے یہ بھی طویل عرصہ اقتدار میں ان کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے انہوں نے آئی ایم ایف سے قرضے لیے 22 کروڑ عوام کو اس کا غلام بنایا پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 31 ہزار ارب قرضہ تھا جو پی ٹی آئی حکومت میں بڑھ کر 53 ہزار ارب روپے ہو گیا انہوں نے ملک میں وی آئی پی کلچر کو فروغ دیا غریبوں کو تعلیم کے نام پر تقسیم کیا آج غریب آدمی ہسپتال میں اپنا علاج نہیں کرواسکتا ہسپتالوں میں وی وی آئی پی کے لیے الگپرے رہتے ہیں مگر کسی غریب کو اس میں داخل نہیں کیا جاتا میں پوچھتا ہوں کے کیا وی اائی پی کیا ڈبل ٹیکس دیتا ہے کیاں ان کے چار پاؤں اور چار ہاتھ ہوتے ہیں جو یہ زیادہ کما کر پاکستان کو دیتے ہیں ان کے لیے رات 12 بجے عدالتیں کھل جاتی ہے یہ سہولت ایک غریب آدمی کو کیوں نہیں میسر ہوتی انہوں نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے اور آج یہ ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتے ہیں انہوں نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے۔