وزیر اطلاعات کی اسد مجید سے متعلق خبروں کی تردید

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اطلاعات نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید سے متعلق پھیلائی جانے والی خبر کی تردید کردی۔مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ اسد مجید کے حوالے سے مراسلے پر ذرائع سے پھیلائی جانے والی خبر فیک نیوز ہے۔انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پھیلانا غیراخلاقی اور غیر قانونی ہے، یہ عوام کی خدمت نہیں، غیر ذمہ دارانہ رویہ مسترد کرنا ہر کسی کی ذمہ داری ہے لہٰذا فیک نیوز کو مسترد کریں .