جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 31 مارچ سے شروع ہوگا

ڈربن(اسپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 31 مارچ سے4 اپریل تک ڈربن میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 8 سے 12 اپریل تک پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2۔1 سے شکست دے چکی ہے۔
جنوبی افریقہ ڈین ایلگر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ،بنگلہ دیش کو مومن الحق لیڈ کریں گے۔