سینٹ جارج(اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں دوسری اننگز میں کائل میئرز کی تباہ کن بائولنگ کے باعث انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں پر 103 رنز بنا لئے ،ایلیکس ہیلز 31 اور جونی بیرسٹو 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
زیک کرالی 8کپتان جو روٹ 5ڈین لارنس صفر، بین سٹوکس4بین فوکس 2 اور کریگ اورٹن1رن بنا کر آئوٹ ہوئے، کرس ووکس 8 اور جیک لیچ ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، کائل میئرز نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ کو 10 رنز کی کی برتری حاصل ہے
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 93 رنز کی برتری کے ساتھ 297 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی، جوشوا ڈا سلوا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 100 رنز بنائے، واضح رہے کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 204 رنز بنائے تھے۔
Load/Hide Comments



