اسلام آباد( آن لائن)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگر میں دنیا بھر میں مانگنے جاتا ہوں تو عمران خان کیا پیسے بانٹنے جاتے تھے؟اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران آن لائن کے ایڈیٹر اور سینئر صحافی صدیق ساجد نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ عمران خان آپ پر الزام لگاتے ہیں کہ آپ عالمی دوروں پر مانگنے جاتے ہیں؟اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر جواب دیا کہ ان سے پوچھیں کہ وہ کیا تجوری لے کر پیسے بانٹنے باہر جاتے تھےاس جواب پر پریس کانفرنس کشت زعفران بن گئی۔
Load/Hide Comments



