300 ارب خرچ کرنے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں رقم کہاں سے آئی؟ مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 300 ارب خرچ کرنے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں یہ رقم کہاں سے آئی اور بجٹ کس نے منظور کیا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اختیارات اور وسائل کی کمی کا مؤقف اختیار کرنے والے ٹاؤنز میں بھی ترقیاتی کام ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں کوئی خرابی نہیں، کام کرنے کی دلچسپی ہونی چاہیے، 3 سو ارب روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں کہ یہ رقم کہاں سے آئی اور بجٹ کس نے منظور کیا؟

میئر کراچی نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد کسی سے حساب مانگنا نہیں، صرف ترقیاتی کاموں کی فنڈنگ اور طریقہ کار کی تفصیلات جاننا ہے۔