پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں حادثے کا شکار،2 پائلٹس سمیت6 اہلکار شہید

راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا،2 پائلٹس سمیت6اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گزشتہ رات بلوچستان میں ہرنائی کے قریب گر کرتباہ ہو گیا،پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا، جب حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں دو ونوں پائلٹس سمیت 6 اہلکار جام شہادت نوش کرگئے، شہیداء میں میجر خرم شہزاد اور میجر محمد منیب سمیت صوبیدارعبدالوحید، حوالدارمحمد عمران، نائیک جلیل، سپاہی محمد عمران اورسپاہی شعیب شہید شامل ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق 39سالہ میجر خرم شہزاد اٹک کے رہائشی تھے، ان کی ایک بیٹی ہے،30سالہ میجر محمد منیب راولپنڈی کے رہائشی تھے، ان کے دو بیٹے ہیں، 44سالہ صوبیدارعبدالوحید کرک کے رہائشی تھے اور چار بچے ہیں، 30سالہ نائیک جلیل کھاریاں کے رہائشی تھے،ان کے دو بیٹے ہیں، 27سالہ سپاہی محمد عمران خانیوال کے رہائشی تھے اور ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹاہے،35سالہ سپاہی شعیب جھنڈ اٹک کے رہائشی ہیں ان کا ایک بیٹا ہے۔