اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر جوبائیڈن کی ملاقات، دونوں قائدین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی، امریکی صدر نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں سینکڑوں اموات پر افسوس کااظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کی۔ وزیراعظم نے امریکی صدر کی جانب سے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی کرنے پر شکریہ ادا کیا وزیراعظم نے عالمی برادری کے نام پیغام اور پاکستان کی حمایت پر بھی جوبائیڈن کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی سربراہ کے دورہ پاکستان اور امداد بھجوانے پر بھی امریکی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔ ملاقات کے موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن کا مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments



