پاک انگلینڈ سیریزوفاقی حکومت نے لاہور میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

لاہور (آن لائن) قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جانے والی پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سریز کے موقع پر وفاقی حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور پولیس کو انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کی گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔ جس کے تحت دونوں ٹیموں کی موومنٹ کے وقت ٹریفک بند کردی جائے گی۔ جبکہ موومنٹ مکمل ہونے کے بعد بند ٹریفک کو کھول دیا جائے گا۔