لندن (آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ دوسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے کا ارادہ ضرور ہے لیکن حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن سے جاری ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ دوسری مدت کے لئے الیکشن لڑنیکا ارادہ ضرور ہے لیکن حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ارادہ ہے، حتمی فیصلہ کیا ہوتا ہے یہ دیکھناابھی باقی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدرجو بائیڈن رواں سال نومبر میں 80 سال کے ہو جائیں گے اور عمر کے اس حصے میں ان کے لیے دوبارہ الیکشن لڑنا مشکلات کا باعث بنے واضع رہے کہ جوبائیڈن نے 20 جنوری 2021 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وہ امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے تھے۔
Load/Hide Comments



