جنرل قمر جاوید باجوہ کا چینی وزیردفاع کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد پر انکے جذبات اورتعاون پر اظہار تشکر

راولپنڈی(آن لائن)پاکستان اور چین نے دوطرفہ دفاعی،فوجی اور سٹرٹیجک تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نچین کے2روزہ دورے پرہ یں بیجنگ میں ہیں اور اس دورے کے دوران انہوں نے چینی وزیر دفاع جنرل وائی فینگی سے ملاقات کی،چینی وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے،پاکستان اورپاک فوج کیساتھ باہمی تعاون کومزیدفروغ دیناچاہتے ہیں،سی پیک پرپیش رفت سے دونوں ممالک کوفائدہ ہوگا،پاک چین فوجی تعاون باہمی تعلقات میں اہم ستون ہے،سی پیک منصوبوں کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے پرآرمی چیف کے شکرگزارہیں،خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں گراں قدرہیں،چینی وزیردفاع نیسیلاب کی بدترین تباہ کاریوں پراظہاررنج وغم کیا اور یقین دلایا کہ چین سیلاب متاثرین کیلئے ہرممکن امداداورتعاون کریگا،چینی وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج کی سیلاب متاثرین سے متعلق امدادی کوششیں قابل تعریف ہیں،اس موقع پر آرمی چیفنیچینی وزیردفاع کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد پر انکے جذبات اورتعاون پراظہارتشکرکیا۔ذرائع نے بتایا کہ چین نے سیلاب متاثرین کے لئے مجموعی امداد15.8 ارب روپے کر دی ہے جو کہ 71.3 ملین ڈالر بنتی ہے،ہنگامی بنیادوں پر انسانی ہمدردی کے تحت 100 ملین یوآن دیئے جارہے ہیں جبکہ چینی حکومت سیلاب متاثرین کے لئے 300 ملین یو آن دے گی،پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے بھی 100 ملین یوآن دینے کا اعلان کیا گیا ہے.آرمی چیف کی کوششوں سے متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک بھی سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا اعلان کرچکے ہیں۔