اسلام آباد(آن لائن)رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ریاست کی سطح پرایک نہایت سنجیدہ معاملہ ہے، شہباز شریف لندن میں مقیم اپنے سزا یافتہ اشتہاری بھائی کو ملنے پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا بطور وزیر اعظم شہباز شریف آفیشل سیکرٹ کے پابند ہیں، عدالتی سزا یافتہ شخص کیسے ایسی اہم ریاستی تعیناتی کرسکتا ہے؟ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت یہ قانون سے انحراف ہے۔ شیریں مزاری نے خرم دستگیر کے بیان کا اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا، اور کہا کہ یہ ثبوت ہے کہ لندن میں سزا یافتہ شخص بیٹھا پاکستان کے اہم فیصلے کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments



