سیؤل (آن لائن) جنوبی کوریا نے منگل کے روز شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اس کے جوہری ہتھیاروں کا استعمال اسے غیر معمولی طور پر تباہ کن راستے پر ڈال دیگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری یتھیارو ں سے متعلق نیا قانون شمالی کوریا کو مزید تنہائی کی طرف دھکیلے گا اور سیول اور واشنگٹن کو اپنی ڈیٹرنس اور ردعمل کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنے پر مجبور کرے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا بھی اب اپنے پیشگی حملے کے منصوبے، میزائل دفاع اور بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کرے گا جبکہ جوہری سمیت تمام دستیاب ذرائع کے ساتھ اپنے اتحادی کا دفاع کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ امریکی سلامتی کے عزم کا خواہاں ہے۔
Load/Hide Comments



