ویرات کوہلی کی تین سال بعد سنچری پر انوشکا شرما کا ردِ عمل

نئی دہلی (آن لائن) گزشتہ روز شارجہ میں ہونے والے بھارت افغان میچ میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 3 سال بعد ایک مرتبہ پھر سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فارم میں واپس آنے میں کامیاب رہے تاہم جہاں شائقین ِ کرکٹ نے ان کی سنچری پر جشن منایا وہیں ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔کرکٹر کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کر ڈالا اور شوہر کو یقین دلایا کہ وہ ہر صورتحال میں ان کے ساتھ ہیں۔انوشکا شرما نے ویرات کی سنچری کے بعد خوشی مناتے ہوئے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’کسی بھی طرح کسی بھی ذریعے سے ہمیشہ کے لیے آپ کے ساتھ ہوں‘۔