لاہور (آن لائن)برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، امید ہے انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ جلد ہوگا،ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے جمعرات کو لاہور کے دورہ کے موقع پر قذافی سٹیڈیم میں خواتین کرکٹرز، چیئرمین پی سی بی سے ملاقات ملاقات کی۔ ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا کہناتھا کہ انگلش مینز کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی،برطانوی ٹیم رواں ماہ سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔جس کے بعد دسمبر میں تین بین الاقوامی ٹیسٹ میچ ہوں گے۔ پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈ انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہناتھا کہ رواں سال پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے ملاقات میں کرکٹ ٹیم کے دورہ بارے چیئرمین پی سی بی کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ہائی کمشنر نے ایشیا کپ میں پاکستان کی مردوں کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔برطانوی ہائی کمشنر کی خواتین کرکٹرز، کھلاڑی ندا ڈار سے ملاقات بھی ہوئی۔ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے کھیلوں میں شمولیت اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے برطانوی عزم پر زور دیا۔
Load/Hide Comments



