ایشیا کپ، سپر فور مرحلے میں سری لنکا کیخلاف میچ میں دو تبدیلیوں کا امکان

دبئی (آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ سپر فور کا آخری میچ آج بروز جمعہ دبئی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف سپر فور کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔لیگ اسپنر عثمان قادر اور فاسٹ بولر حسن علی کے پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کا امکان ہے جبکہ شاداب خان اور محمد حسنین کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔