اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس حکومت نے آرمی چیف تعینات کرنا ہے وہ خود متنازع ہے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے الیکشن ہو اور ہم اس کی کوشش کریں گے،عمران خان کے خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان معافی مانگیں یا نہ مانگیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہماری عدالت یا اداروں سے کوئی لڑائی نہیں، عمران خان نے ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔
Load/Hide Comments



