عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پرتلے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ عالمی سطح پر عزت کی نگاہ سے دیکھے جانے والے جرید ے اکنامسٹ میں شائع دو خبروں نے عمران نیازی کے بارے میں ہمارے موقف کی تصدیق کردی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ جریدے نے اپنے تازہ شمارے میں لکھا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے پروگرام کی منظوری رکوانے کی کوشش کی اور وہ حالیہ سیلاب کی آفت کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے استعمال کررہے ہیں۔عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔