امپورٹڈ حکومت ہمارے حقیقی آزادی کے پیغام کی حمایت دیکھ کر خوفزدہ ہے‘عمران خان

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ہمارے حقیقی آزادی کے پیغام کی حمایت دیکھ کر خوفزدہ ہے۔ یوٹیوب کی بندش کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں عمران خان نے اتحادی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مین اسٹریم میڈیا بلکہ یو ٹیوب بھی بلاک کر کے تقریروں کا بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ڈیجیٹل سنسر شپ نہ صرف پورے آئی ٹی سیکٹر کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو بھی متاثر کرتی ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ لوگ این آراو 2 کے ذریعے اپنی لوٹی دولت بچانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، فاشسٹ حکومت پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، یہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور یہ ناقابل قبول ہے۔