ہر محب وطن پاکستانی اپنے شہدا پر فخر کرتا ہے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنے شہدا پر فخر کرتا ہے اور ان کا تمسخر اڑانے والا افواج پاکستان اور شہدا کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا دشمن اور حاسد ہے،منگل کے روز اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی آئین، افواج پاکستان کے وقار اور شہدا کی شان کو اپنی انا، فتنے اور فساد کی بھینٹ چڑھا رہا ہے،ادارے اور عوام عمران خان کے غلام نہیں کہ وہ جو کہے گا، وہ مانا جائے گا، فتنہ فروش حسد کی آگ میں خود ہی جل کر بھسم ہو رہا ہے۔