شاہین شاہ ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے بے چین

دوحہ(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھارت کیخلاف اپنے ساتھیوں کی فتح ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے بے چین کر گئی، وہ اس انتظار میں ہیں کہ کب وہ صحت یاب ہو کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کی ساتھی کرکٹرز حارث رو ف اور نسیم شاہ سے ٹیلیفونک بات چیت کی ۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دونوں فاسٹ بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کارکردگی سے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے بے چین ہوں۔