کراچی،اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں یومِ دفاع بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پْروقار تقریب ہوئی، اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی تقریبات منعقد ہوئیں۔تبدیلی گارڈز کی تقریب میں پاک فضائیہ کے 60 مرد اور 5 خواتین کیڈٹس شامل تھیں، پاکستان ائیرفورس اصغر خان اکیڈمی کے چاق وچوبند دستے نے مزار پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ تھے، مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے، انہوں نے پریڈکے معائنے کے بعد مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ادھر یوم دفاع پرڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل سید آصف حسین نے مزار اقبال پر حاضری دی، انہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزارپر فاتحہ خوانی کی اور ساتھ ہی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہیدوں نے جراعت و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گی، جنگ میں بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی تھی
Load/Hide Comments



