سیلاب کے حوالے سے امدادی کاروائیوں اور بحالی میں تاجر طبقے کردار انتہائی اہم ہے،شہبازشریف

لاہور(آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے حوالے سے امدادی کاروائیوں اور بحالی میں تاجر طبقے کردار انتہائی اہم ہے۔ وزیراعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے میاں نعمان کبیر، صدر لاہور چیمبر آف کامرس، کی سربراہی میں ملاقات کی اور چیمبر کیطرف سے وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے ایک خطیر رقم کا چیک پیش کیا۔ وزیراعظم نے لاہور چیمبر آف کامرس کے ممبران و عہدیداران کے قومی جذبہ کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں قومی جذبہ کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج قوم کو پھر سے اسی جذبے کی ضرورت ہے جو 2005 کے زلزلے اور 2010کے سیلاب کے امدادی کاروائیوں کے دوران دیکھنے میں آئیں. انہوں نے مزید کہا کہ ہر طبقہ فکر کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور تاجر طبقہ اس سلسلے فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔