اوستا محمد(آن لائن) کورکمانڈر بلوچستان جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے تمام اضلاع میں خمیہ بستیاں قائم کرینگے اوستا محمد میں ایک ہزار خاندانوں کے لئے ریلیف کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں پر زندگی کی تمام سہولت مسیر ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر بلوچستان جنرل آصف غفور اوستہ محمد پہنچے جہاں پر سیلاب متاثرین خیمہ بستی کا معائنہ کیا، خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کے لئے قائم میڈکل کیمپ،بچوں کے لئے اسکول سمیت متاثرین کو دیئے جانے والے ریلیف کے حوالے سے کور کمانڈر بلوچستان کو بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر انہوں نے خیمہ بستی کا معائنہ کیا جسمیں خیمہ بستی میں موجود سیلاب متاثرین کے لئے محکمہ ہیلتھ جعفرآباد کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپ،ایجوکیشن جعفرآباد کی جانب سے بچوں کے لئے اسکول کا بھی وزٹ کیا،اس موقع پر کور کمانڈر بلوچستان جنرل آصف غفور نے خیمہ بستی کے سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا افواج پاکستان کی پہلی کوشش ہے کہ بے گھر افراد کیلئے ضلع بھر میں خیمہ بستی قائم کریں جس میں تمام سہولتیں میسر ہوں جب تک انکے گھر آباد نہیں ہونگے ہم انکو تمام چیزیں مہیا کرینگے دوسرے مراحل میں جن گھروں کو جزوی طور پر نقصان ہوا تو انکو راشن ٹینٹ دیں آخری مراحل میں سیلاب متاثرین کی مالی مدد بھی کی جائے گی تاکہ متاثرین اپنے پاوں پر کھڑے ہو جائیں افواج پاکستان بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی ہر مکمن مالی مدد کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک،ایس ایس پی جعفرآباد جواد طارق، ڈائریکٹر کیسکو عبدالغفور عمرانی،ظفر علی کھوسہ ایکسین بی اینڈ آر، ضلع ناظم صحت جعفرآباد شبیراحمد مستوئی،ایکسین نصیر آباد ڈویژن اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد ساگر کمار،ایس ڈی او واپڈا محمد نواز کھوسہ بھی موجود تھے.
Load/Hide Comments



