تھائی لینڈ میں مشہور بدھ راہب آریاوانگسو فنڈ کی پاکستانی سیلاب متاثرین کے 60 لاکھ پاکستانی روپے کی مالی امداد

اسلام آباد (آن لائن) تھائی لینڈ میں مشہور بدھ راہب آریاوانگسو فنڈ کی پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے متاثر کن مہم، 60 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر مالی امداد اکٹھی کرلی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امداد کا چیک تھائی لینڈ، بنکاک میں پاکستانی سفیر صاحبزادہ احمد خان کے سپرد کیا گیا۔پاکستان میں تھائی سفیر چکریڈ کراچائیونگ نے ایڈیشنل سیکرٹری اقوام متحدہ عاصم افتخار سے ملاقات کی۔تھائی لینڈ کے سفیر نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی چیک ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے سپرد کیا۔ سفیر نے تھائی حکومت کا پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کے لیے تعاون بارے آگاہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے مشکل وقت میں پاکستان سے محبت اور یکجہتی پر معززین اور تھائی عوام کا شکریہ ادا کیا کیا ہے۔