اسلام آباد(آن لائن)انڈ س ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ رپوٹ جاری کر دی۔انڈ س ریور سسٹم اتھارٹی( ارسا) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں گدو اور سکھر بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے،سکھر بیراج سے 5 لاکھ 76 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے،گدو بیراج پر پانی کا بہاو 5 لاکھ 5 ہزار کیوسک جبکہ دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاو4لاکھ 75ہزارکیوسک ہو گیا، ارسا کے مطابق ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 90 لاکھ ایکڑفٹ ،دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 2 لاکھ 61ہزارکیوسک ہوگئی، تربیلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 58 لاکھ ایکڑفٹ ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاو99 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 36ہزارکیوسک ہے اورڈیم سے 10 ہزارکیوسک پانی خارج ہورہا ہے، منگلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ ایکڑفٹ ہے، دریاے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاو 77ہزار کیوسک ہے۔ تریموں بیراج پر پانی کا بہاؤ 60 ہزار کیوسک ہے۔ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار کیوسک ہے۔ تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 82 ہزار کیوسک ہے۔ ارسا کا کہنا ہے کہ کوٹری بیراج پر پانی کا بہاو 3لاکھ4 ہزار کیوسک ہے۔ 3لاکھ 4 ہزارکیوسک پانی سمندر برد ہو رہا ہے،یکم اپریل سے اب تک 1کروڑ25 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہو چکا ہے۔
Load/Hide Comments



