اسلام آباد(آن لائن)ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 9سو24 میگاواٹ ہو گیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 8سو76 میگاواٹ،کل طلب 27ہزار8سو میگاواٹ ہے جس کے باعثملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 9سو24 میگاواٹ ہو گیا ہے،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 7 ہزار 8سو میگاواٹ،سرکاری تھرمل پلانٹس سے9سو 85میگا واٹ اورنجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار میگا واٹ ہے، ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس5سو37 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 144 ہے، بگاس پاور پلانٹس سے 84 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، جوہری ایندھن 2 ہزار 3سو11 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شارٹ فال کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں 6گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments



