وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا۔وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس بھی طلب کرلیا ہے،وزیر اعظم نے وطن پہنچتے ہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف اقدامات سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے قطر سے لندن جانا تھا۔سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔