ویلنگٹن (آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس نے کہا ہے کہ مجھے بابر اعظم کی کمزوریوں کو جاننے کے لیے گھنٹوں ویڈیوز دیکھنا پڑیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسکاٹ اسٹائرس نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو آو ٹ کرنے کے لیے بولرز کو خاص بال کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت نمبر ون بیٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی باصلاحیت بولر ہیں، بھارت ہی نہیں تمام ٹیموں کے ٹاپ آرڈر بیٹر شاہین کے نہ کھیلنے پر خوش ہوں گے۔ انہوں ے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں دیگر ٹیموں کے ایشیاء کپ جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
Load/Hide Comments



