دبئی (آن لائن)ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا ہے، دبئی پہنچنے کے قومی سکواڈ منگل کو ہوٹل میں آرام کرے گا،قومی سکواڈ میں شامل افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے جبکہ شاہین آفریدی کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ باؤلر محمد حسنین یوکے سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے، تمام سکواڈ ممبران کے دبئی پہنچنے کے بعد ٹیم آج بدھ سے باقاعدہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹریننگ کا آغاز کریگی، ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
Load/Hide Comments



