او آئی سی کی فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حملوں کی مذمت

قاہرہ (آن لائن) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی شد ید مذمت کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔او آئی سی نے نابلس میں فلسطینیوں کی املاک اور گھروں کو تباہ کرنیکے اسرائیلی اقدام کی بھی مذمت کی ہے۔