کامن ویلتھ گیمز، ریسلر انعام بٹ اور زمان نور کو فائنل میں شکست،عنایت کانسی کا تمغہ جیتے

برمنگھم (آن لائن)برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ مقابلے میں انعام بٹ اور زمان انور سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو 86 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں بھارتی پہلوان دیپک پونیا نے ہرا دیا۔بھارتی پہلوان سے فائنل میں شکست کے صورت میں انعام بٹ سلور میڈل اپنے نام کرپائے،کینیڈا کے امرویر سنگھ سے شکست کے بعد زمان انور کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے، 65 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔عنایت اللہ نے اسکاٹ لینڈ کے روس کونیلی کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔ انہوں نے اپنے حریف کو دوسرے راؤنڈ میں چت کیا۔یوں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد5 ہوگئی۔پاکستان اب تک ایک گولڈ، 2 سلور اور دو برانزمیڈل جیت چکا ہے۔اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا، انعام بٹ نے ریسلنگ میں سلور جبکہ شاہ حسین نے جوڈو میں اور عنایت اللہ نے ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔