قومی ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ پر پہنچ گئی

بیلفاسٹ (آئن لائن)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم جو گزشتہ روز دورہ آئرلینڈ پر روانہ ہوئی تھی آج آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ پہنچ گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کے بعد برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کریگی دورہ آئرلینڈ اور کامن ویلتھ گیمز پر جانے والی کرکٹرز میں بسمہ معروف(کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبہ حسن شامل ہیں۔پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز میں اپنا پہلا میچ 16 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ سیریز کے دوران پاکستان، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیمیں دو دو مرتبہ مدمقابل آئیں گی۔ سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی خواتین اسکواڈ برمنگھم روانہ ہوگا جہاں وہ اپنا پہلا میچ 29 جولائی کو بارباڈوس کے خلاف کھیلے گا۔ ایونٹ کے پول اے میں پاکستان کے علاوہ بارباڈوس اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں۔بیلفاسٹ میں سہ فریقی سیریزمیں 16 جولائی کو پاکستان مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ ہوگا جبکہ 19 جولائی کو پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ کے ساتھ ہوگا،23 جولائی کو پاکستان آسٹریلیا کے دوسرا میچ کھیلا گا جبکہ 24 جولائی کو پاکستان کا آئر لینڈ کے ساتھ دوسرا میچ ہوگا۔برمنگھم کامن ویلتھ گیمزمیں 29 جولائی کو پاکستان کا مقابلہ باربارڈوس سے ہوگا جبکہ 31 جولائی کو پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا جبکہ3 اگست کو پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ ٹکرائے گا۔