واٹس ایپ گروپس میں ارکان کی حد 1024 سے بڑھا کر 1500 کرنے کی تیاری

میسجنگ ایپ واٹس ایپ گروپ چیٹ میں ارکان کی زیادہ سے زیادہ تعداد 1,024 سے بڑھا کر 1,500 کر رہی ہے۔ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی فراہمی شروع ہو چکی ہے اور اسے مرحلہ وار اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین تک پہنچایا جائے گا۔

اس سے قبل مارچ 2023 میں گروپ کی حد 512 سے بڑھا کر 1,024 کی گئی تھی۔ رپورٹ میں واٹس ایپ کا کوئی باضابطہ بیان شامل نہیں۔