حکومت نے آئندہ تین دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 357 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سے ہو گیا ہے۔



