ڈنمارک نے روسی دفاعی اتاشی کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، روسی شہریوں کے لیے غیر ضروری ویزے بند

ڈنمارک نے روسی سفارت خانے کے دفاعی اتاشی کو سات دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے اور روسی شہریوں کے لیے غیر ضروری ویزوں کا اجرا روکنے کا اعلان کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق یہ اعلان ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے کیا۔

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا کہ ڈنمارک کے حکام نے ملک میں ایک امریکی یوکرینی شہری کو قتل کرنے کی ناکام سازش کا تعلق روسی انٹیلی جنس سے جوڑا ہے۔