امریکا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے مقدمے میں 55 سالہ بھارتی شہری نکھل گپتا کو نیویارک کی وفاقی عدالت نے جمعہ کو 19 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی۔ اے ایف پی کے مطابق گپتا نے فروری میں کرائے پر قتل، اس کی سازش اور منی لانڈرنگ کی سازش کے تین الزامات کا اعتراف کیا تھا۔
امریکی استغاثہ کا الزام ہے کہ اس سازش کی ہدایت ایک بھارتی انٹیلی جنس افسر نے دی تھی جو تاحال مفرور ہے اور جس نے مئی 2023 میں گپتا کو بھرتی کیا تھا۔ بھارت اس معاملے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔
پنوں امریکی اور کینیڈین شہریت رکھتے ہیں اور نیویارک میں قائم تنظیم سکھس فار جسٹس سے وابستہ ہیں۔ 2023 میں کینیڈا نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا جسے بھارت نے مسترد کر دیا تھا۔



