سونے کی قیمت 4 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے، 24 قیراط سونا 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے کا ہو گیا

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے آ گئی ہے۔ ڈیلی پاکستان کے مطابق ہفتے کو 24 قیراط سونا 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے فی تولہ اور 10 گرام 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے کا رہا۔

22 قیراط سونا 3 لاکھ 48 ہزار 183 روپے، 21 قیراط 3 لاکھ 32 ہزار 357 روپے اور 18 قیراط 2 لاکھ 84 ہزار 877 روپے فی تولہ رہا۔ چاندی کی قیمت 4 ہزار 708 روپے فی تولہ رہی۔

عالمی منڈی میں سونا 3 ہزار 573 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔