کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

آل پارٹیز الائنس کی کال پر کوئٹہ اور بلوچستان کے کئی دیگر اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس میں سیاسی جماعتوں اور تاجروں نے حصہ لیا۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق احتجاج امن و امان کی صورتحال، مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی و گیس کی طویل بندش کے خلاف تھا۔

کوئٹہ میں جناح روڈ، قندھاری بازار اور مشن روڈ سمیت بڑے تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہے۔ منان چوک پر ریلی سے جے یو آئی (ف) کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمان رفیق، بی این پی کے موسیٰ بلوچ، نیشنل پارٹی کے علی احمد لانگو، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے احمد جان اور انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے خطاب کیا۔

مقررین نے بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکامی پر صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔