ای پاسپورٹ کے لیے شناختی کارڈ پر دو نام لازمی، ایک نام والے شہری درخواست نہیں دے سکیں گے

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں پاکستان ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ای پاسپورٹ کی درخواست کے لیے شناختی کارڈ پر کم از کم دو نام ہونا لازمی ہے، اور جن شہریوں کا صرف ایک نام درج ہے وہ ای پاسپورٹ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

ہائی کمیشن کے مطابق مشین ریڈایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) رکھنے والے شہری اپنے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے تک اسے استعمال کر سکتے ہیں، تاہم میعاد ختم ہونے والے ایم آر پی کی تجدید نہیں کی جائے گی۔

پاکستان اور بیرون ملک پاکستانی مشنز نے 23 اکتوبر 2026 سے ایم آر پی کا اجرا بند کر دیا تھا اور اب تمام پاسپورٹ دفاتر صرف ای پاسپورٹ جاری کر رہے ہیں۔