محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کیلئے رجسٹریشن کروا لی

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کروا لی۔

محمد عامر نے انگلینڈ کے شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے، وہ برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد برطانوی شہری کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اے پی ایل کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے پی ایل ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی شہریت حاصل کرلی

برطانوی شہری ہونے کی وجہ سے محمد عامر کو پی سی بی کے این او سی کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان پریمیئر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ کل ہو گا۔