وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ جمعے کو پیٹرول 15 روپے لیٹر مہنگا ہونا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پر وہ بوجھ آئل ریفائنریز پر منتقل کر دیا گیا۔
اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا وزیراعظم کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئل ریفائنریز کے ساتھ کل نشست میں تمام امور پر گفتگو ہوگی۔ آئل ریفائنریز کے تعاون سے عوام کو پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا فراہم کرنے کے قابل ہوں گے۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی سخت ہدایت پر 15 روپے فی لیٹر قیمت کو نہیں بڑھنے دیا گیا۔ اب تک 27 ارب روپے پیٹرول ریلیف کی مد میں دیے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمت 15 روپے فی لیٹر بڑھنی تھی لیکن وہ بوجھ ریفائنریز نے اٹھایا۔



