ثابت ہوگیا اداروں کیخلاف مہم بشری بی بی چلا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری نے تصدیق کر دی کہ بشریٰ بی بی تحریک انصاف کی سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیہ کی سربراہ ہیں۔ اپنے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری کی پریس کانفرنس نے بشری بی بی کو غداری کے سرٹیفیکیٹ اور اداروں کے خلاف مہم کا ماسٹر مائینڈ“ ہونے کی تصدیق کر دی ہے،دونوں نے تسلیم کر لیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے اور سیاسی مخالفین کو“غداری کے ساتھ لنک”کرنا بشریٰ بی بی کی رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں،ثابت ہو گیا گندی زبان والے ترجمانوں سے غیر اخلاقی پریس کانفرنس بشریٰ بی بی کروا رہی ہیں، بشری بی بی بنی گالہ میں چھپ کر غداری، بیرونی سازش کے بیانیے، قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلوا رہی ہیں،سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنے اور گالم گلوچ کے آگے اور پیچھے بشریٰ بی بی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائینڈ بشریٰ بی بی ہیں،بشری بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لئے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا ہے، سیاسی مخالفین، صحافیوں اور اداروں کے خلاف گالم گلوچ کراتی رہی ہیں، انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے تسلیم کرلیا کہ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے غداری کے پرچے بنوائے،بیرون ِ ملک سازش کے جھوٹے بیانیہ کے چیمپئن امریکہ سے معافیاں مانگتے اور منتیں ترلے کرتے پکڑے گئے ہیں۔ عمران صاحب معافی نامے امریکہ پہنچا رہے ہیں۔