موٹر وے ایم ون پر حادثہ، سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی جاں بحق

موٹر وے ایم ون پر کار حادثے میں سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب سابق سینیٹر تاج آفریدی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر تاج آفریدی اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی میں مکینیکل فالٹ کی وجہ سے پیش آیا۔

واضح رہے کہ تاج محمد آفریدی 2015ء سے 2021ء تک سینیٹر کے عہدے پر فائز رہے۔