ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اگلے ہفتے ہونے کا امکان

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اگلے ہفتے کے اختتام میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کو تیاریوں کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

امریکی وفد کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کریں گے جبکہ ایران کی جانب سے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔
اس سے قبل ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ اب جو بھی مذاکرات ہوں گے مکمل جنگ بندی کےلیے ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوی امکان ہے ایران مذاکرات کے تسلسل میں بدھ کو پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا۔