اسلام آباد(آن لائن) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ وائرس نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24گھنٹوں میں کورونا کے16ہزار 755 ٹیسٹ کییگئے،جن میں سے 650 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ صحت نے مزید بتایا کہ ملک میں کوروناکے138مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ ملک میں 24گھنٹوں میں کوروناسے 2 افرادکاانتقال بھی ہوا۔
Load/Hide Comments



