وزیر اعظم شہبازشریف کی وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازسے ملاقات

لاہور(آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ہفتہ کو لاہور میں ملاقات کی. ملاقات میں رکن قومی اسمبلی عثمان ابراہیم, صوبائی وزرا ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ نے شرکت کی. ملاقات میں پنجاب کی صوبائی حکومت کی کارکردگی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، ضمنی انتخابات اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا –