بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں: مریم وٹو

بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کو دھوکا دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مریم وٹو نے کہا کہ 8 ہفتوں سے خاندان کے افراد کو بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت دی گئی، حتیٰ کہ وکلاء کو بھی نہیں ملنے دیا جا رہا، ہمارے پاس بشریٰ بی بی سے متعلق کوئی خبر نہیں ہے۔

مریم وٹو کا کہنا تھا کہ کچھ ٹاؤٹس کو استعمال کر کے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کو دھوکا دے کر اپنی بہن بشریٰ بی بی کو باہر لانے کی کوشش کر رہی ہوں، ہمارے خلاف ایک گھناؤنہ منصوبہ بنایا جا رہا ہے، یہ لوگ کس طرح اتنا جھوٹ بول سکتے ہیں۔