انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں ماؤنٹ سیمیرو پھٹنے کے بعد حکام نے 900 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا ہے اور 170 کوہ پیماؤں کو بھی بحفاظت واپس لانے کے لیے سہولت فراہم کی گئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق جاوا جزیرے پر سیمیرو کے 10 بار پھٹنے کے بعد الرٹ کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھا گیا تھا۔ آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ کا بڑے پیمانے پر اخراج ہوا۔
حکام کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد مقامی لوگوں کو ریسکیو کرکے عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔



