امریکا: مسافر طیارے کی تباہی، متاثرہ خاندان نے 25 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا

واشنگٹن میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے مسافر طیارے سے ٹکرانے کے حادثے میں متاثرہ خاندان نے فیڈرل ایوی ایشن اور امریکی فوج کے خلاف الگ الگ 25 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے کینکٹیکٹ کے 40 سالہ شخص کی اہلیہ نے دعوے میں الزام لگایا ہے کہ حادثہ ایف اے اے اور امریکی فوج کی غلطی کی وجہ سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیے
امریکا میں پھر طیارہ حادثہ، 2 چھوٹے جہاز ٹکرا گئے، 2 افراد ہلاک
امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ پاناما کے جہاز سے ٹکرا گیا
امریکا طیارہ حادثہ، 41 لاشوں کی باقیات نکالی جاچکی ہیں، ڈی سی فائر چیف

واضح رہے کہ ایک مسافر طیارہ اور ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر 29 جنوری کی رات واشنگٹن ڈی سی میں ریگن نیشنل ہوائی اڈے کے قریب فضا میں ٹکراگئے تھے۔

حادثے کے نتیجے میں مسافر طیارہ دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔